76

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا

جکارتا:انڈونیشیا کا مسافر طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی لاپتہ ہوگیا۔طیارہ 10ہزار فٹ کی بلندی تک جانے کےبعد راڈار سے غائب ہوگیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی تیسری بڑی ائیرلائن سریویجایا ائیر کے مسافر طیارے بوئنگ 777” ایس جے 182 “ نے انڈونیشیاکے دارلحکومت جکارتہ سے پونتیانک جانے کیلئے اڑان بھری تاہم پرواز ایس جے182 ایک منٹ میں 10ہزار فٹ کی بلندی تک جانے کےبعد راڈار سے غائب ہوگیا اور طیارے کا رابطہ 2 بج کر 39 منٹ پر منقطع ہوا ۔ طیارے میں 6 بچوں سمیت 59افراد سوار تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کا خدشہ ہے،انڈونیشیاءکی وزارت برائے ٹرانسپورٹیشن کی ترجمان نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے  اور کہا ہے کہ  طیارے سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں