55

اسٹیل کمپنی نے ہزاروں ملازمین کو بونس میں نئی گاڑیاں دیدی

بیجنگ (الشامی نیوز/آن لائن نیوز) چین کی ایک اسٹیل مِل نے ہدف سے زائد منافع ہونے اور کارکردگی سے خوش ہو کر اپنے 4 ہزار 116 ملازمین کو بونس میں نئی گاڑیاں دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے جیانگ ژی میں واقع لوہا اور اسٹیل بنانے والی مِل نے اپنے ملازمین کو بونس کے طور پرگاڑیاں دی ہیں۔

کمپنی نے مسلسل پانچویں سال طے شدہ ہدف سے زائد منافع حاصل کیا ہے جس پر انتظامیہ نے خوش ہوکر اپنے ملازمین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا۔

ملازمین کودی گئی گاڑیوں کی مجموعی قیمت تقریباً 74 کروڑ ڈالر بنتی ہے جبکہ کمپنی نے وہیکل ٹیکس سمیت 5 سال تک انشورنس فراہم کرنےکا بھی اعلان کیا ہے۔

چینی کمپنی کے اس فیصلے کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جب کہ بعض افراد کا کہنا ہے اگر کمپنی گاڑی کے بجائے پیسے دے دیتی تو وہ ملازمین اپنی مرضی اور پسند کی گاڑی لے سکتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں