127

چین میں ریستوران کی عمارت گِرنے سے ہلاکتیں 29 ہوگئیں

چین :(الشامی نیوز /آن لائن نیوز )شمالی چین میں ایک ریستوران کے منہدم ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29  تک پہنچ ہوگئی ہے۔
چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق صوبہ شانسی میں دومنزلہ عمارت سنیچر کی صبح منہدم ہوگئی تھی۔
عمارت کے ملبے سے 57  افراد کو نکالا گیا ہے جبکہ دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چین کی سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن اتوار کی صبح ختم ہوگیا ہے۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا نے سنیچر کو کہا تھا کہ 28 افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے جن میں سے سات شدید زخمی جبکہ 21 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔
سی جی ٹی این کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سات سو افراد نے حصہ لیا۔
اس حادثے کی وجہ تو فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی تاہم چین میں عمارتیں گرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
عمارتیں گرنے کے حادثات کی وجہ ملک میں تیزی سے ہونے والی تعمیرات ہیں جس کے لیے بلڈرز حفاظت کے اصولوں کو اکثر نظر انداز کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں