56

HBDMaryamNawaz ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مریم نواز کی سالگرہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنی 47 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعے کے باعث مریم نواز کی سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں ہیں۔

مریم نواز 28اکتوبر 1973 میں پیدا ہوئیں، 2013 میں اپنے والد میاں نواز شریف اور بعد ازاں ضمنی انتخابات میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی انتخابی مہم بھی چلائی۔

مریم نواز 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں 127 اور پی پی 173 سے مسلم لیگ نون  کی جانب سے امیدوار تھیں تاہم عدالت سے نااہل ہونے کے بعد وہ الیکشن نہیں لڑسکیں۔

مریم نواز چئیر پرسن آف شریف ٹرسٹ، شریف میڈیکل سٹی اور شریف ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کےعہدوں پر بھی فائز رہیں۔

مریم نواز 1992 میں کیپٹن (ر) صفدر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

ٹوئٹر پر لیگی کارکنان اپنی لیڈر کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور اسی مناسبت سے ایک ٹرینڈ بھی ’#HBDMaryamNawaz‘ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں شامل ہے۔

مریم نواز کی سالگرہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مذکورہ ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کے چاہنے والے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور اُن کی یادگار تصویریں بھی شیئر کررہے ہیں۔

ایک صارف نے مریم نواز کی بچپن کی تصویر شیئر کی، تو دوسری جانب دیگر لیگی کارکنان کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ ماضی میں لی گئی یادگار تصویریں بھی شیئر کررہے ہیں۔


Ch Nauman Kahloon@ChNaumanKahloon
Wishing You A very very happy birthday to my Leader

😍

Mentor

😎

Many Many Happy returns of the day

😇

May God Shower his Blessing upon uh

😇

May Allah almighty gives you strength

✊

respect

✌

many more that you want and More power to princess @MaryamNSharif

❤

#HBDMaryamNawaz2:15 AM · Oct 28, 20205123 are Tweeting about this

مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی تصویریں شیئر کیں اور بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’آج اس بہادر خاتون کی سالگرہ ہے جس نے پاکستان کے لوگوں کوخوف کی زنجیریں توڑنا سکھایا، اسے ڈرایا ،دھمکایا گیا مگر وہ سوائے اللہ کی ذات کے کسی سے نہیں ڈرتی۔‘


Dr.Rana Khalid Mehmood@ranakhalid39
May You live Long….A Brave Doughter of a Brave Leader/Father #HBDMaryamNawaz12:27 AM · Oct 28, 20203323Share this Tweet

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ’میں کہہ سکتی ہوں کہ پاکستان کو مریم نواز کی صورت میں مستقبل کی لیڈر مل گئی۔ مستقبل کی وزیراعظم کو سالگرہ مبارک۔‘

ایک اور ٹوئٹ میں حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ پارٹی ورکرز نے مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب کا خاص اہتمام کررکھا تھا تاہم گزشتہ روز پشاور دھماکے کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔


Hina Parvez Butt@hinaparvezbutt
آج اس بہادر خاتون کی سالگرہ ہے جس نے پاکستان کے لوگوں کوخوف کی زنجیریں توڑنا سکھایا۔اسے ڈرایا ،دھمکایا گیا مگر وہ سوائے اللہ کی ذات کے کسی سے نہیں ڈرتی۔ میں کہہ سکتی ہوں کہ پاکستان کو مریم نواز کی صورت میں مستقبل کی لیڈر مل گئی۔ مستقبل کی وزیراعظم کو سالگرہ مبارک @MaryamNSharif11:57 PM · Oct 27, 20201.7K730 are Tweeting about this

انہوں نے لکھا کہ ’مریم بی بی نے پشاور دھماکے کے سوگ میں غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیلئے اپنی سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردیں، پارٹی ورکرز نے مریم بی بی کی سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کررکھا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں