49

3 بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والا شخص بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگ گیا

اسلام آباد (الشامی نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔ 3 بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والا شخص بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگ گیا
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے لیکن قیام پاکستان کے بعد ہی ملک میں مخالف سازشیں شروع ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں مقبوضہ کشمیر سازش کے تحت بھارت کو دیا گیا تھا تاہم ملک کے خلاف اب بھی سازشیں جاری ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ 3 بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والا شخص بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگ گیا۔

انہوں ںے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جہاز میں بیٹھے ہی تھے کہ ان کی بیماری ٹھیک ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں