52

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہوں میں اضافے کی منظوری۔

 

اسلام آباد:(الشامی نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج رنگ لے آیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کے گریڈ 17 سے 21 تک کے طبی عملے کی تنخواہوں کے لیے گرانٹ منظور کردی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد وفاقی وزارت صحت نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 18 تک 2018 کی تنخواہ کا 75 فیصد اسپیشل ہیلتھ کیئرالاؤنس ملے گا۔

 گریڈ19 سے 21 تک 2018 کی تنخواہ کا 50 فیصد اسپیشل ہیلتھ کیئرالاوَنس ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملنے والی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 18 تک نان پریکٹسنگ الاوَنس بھی 2018 کی تنخواہ  کا 75 فیصد ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں