66

ہم صبر کر رہے ہیں ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہمایوں مسعود گجر

مظفرگڑھ/اسلام آباد (الشامی نیوز) ہمایوں مسعود گجر ریجنل چیرمین اور حاجی رمضان خان چانڈیہ ریجنل سیکرٹری کی قیادت میں تھرمل کے محنت کشوں کی بہت بڑی تعداد نے آج پاور ہاؤسز کی نجکاری کے خلاف اور مزدوروں کے معاشی قتل کے خلاف بھرپور احتجاجی جلسہ کیا اور کالونی گیٹ پر دھرنا دیا


تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے پورے پاکستان میں پاؤر ہاؤسز کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے

آج صبح تھرمل پاور ھاؤس مظفرگڑھ کی رہائشی کالونی کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین ہمایوں مسعود گجر نے کہا کہ حکومت وقت( آئی ایم ایف) کے اشاروں پر ملکی اداروں کی نجکاری کر رہی ہے ہم کسی بھی صورت نفع بخش اداروں کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ہاتھوں فروخت ہونے نہیں دیں گے آج کراچی سے لیکر خیبر پختونخوا کی سنگلاخ چٹانوں تک محنت کش سراپا احتجاج ہیں یہ جاھل حکومت ھوش کے ناخن لے قومی اداروں کی نجکاری کے عمل سے باز آجائے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا ماضی پاکستان کے محنت کشوں کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہے ہم نے وقت کے فرعون کے ساتھ محنت کشوں کے حقوق کی جنگیں لڑی ہیں بفضل کرم اللہ تعالی ہم کامیاب ہوئے ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کامیابی ہمارے قدم چومے گی ورکرز بھائی اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں نام نہاد لیبر یونین اپنے آپ کو ورکروں کا ترجمان کہلاتی ہے ان ہی کی پس پردہ سازشوں کے نتیجے میں وقت کے حکمرانوں کو گھناؤنی سازش کرنے کی جرات ہوئی ہے نااہل حکمران آئی ایم ایف کے تنخواہ دار مشیروں کے مشوروں پر عمل کرکے اپنے آپ کو مشکل میں نہ پھنسانے ملک کی موجودہ دا خلی اور خارجی صورتحال کو دیکھ کر ہم صبر کر رہے ہیں ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے واپڈا کے محنت کش دن رات محنت کرے ملک کو روشن رکھتے ہیں ہمارے گھروں میں اندھیرے کرنے والے اپنے انجام سے ڈریں قومی اداروں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا بند کر دیں









اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں