30

ہم اپنی چھینی گئی نشستیں واپس لیں گے ورنہ یہی بیٹھے رہیں گے ،بلاول بھٹو زرداری کا مظاہرین سے خطاب

گلگت (الشامی نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم گلگت بلتستان کو کٹھ پتلیوں اور سلیکٹڈکے حوالے نہیں کرینگے،ہم اپنی چھینی گئی نشستیں واپس لیں گے ورنہ یہی بیٹھے رہیں گے ،جی بی کے عوام اسلام آباد سے اپنے حقوق چھین کر رہیں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ڈی سی آفس کے باہر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا مینڈیٹ چوری کیاگیا ہے،جی بی کے عوام الیکشن کو متنازع اور ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ،امیدواروں کو توڑنے اور آزاد حیثیت سے لڑانے کی سازش کی گئی ،سوائے ایک لوٹے کے ہر امیدوار نے پی پی سے وفاداری نبھائی ،پی پی پی کے ہر امیدوار کو سلام پیش کرتا ہوں

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جی بی میں وفاقی حکومت نے ہر قانون کی خلاف ورزی کی،جن کاکام دھاندلی روکناتھاوہ حکومت کے ساتھ کھڑے رہے ،اسلام آباد جا کر پریس کانفرنس وزراءاورعمران خان کیخلاف نہیں کی گئی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی گئی تو اپوزیشن کیخلاف کی گئی ،انہوں نے کہاکہ راتوں رات دھاندلی کرکے 2 ووٹ سے پی ٹی آئی کو جتوایا جا رہا ہے،گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ پر سودے بازی نہیں کرسکتا،جی بی کے عوام کیساتھ کھڑا ہوں ،راتوں رات جو دھاندلی کی گئی اس کو روکیں گے ،3 سیٹیں چوری کرنے کی کوشش کوبھی ناکام بنائیں گے۔دوسری کلاس کی طالبہ سے نازیبا حرکات کا الزام، پاکستانی سکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ آپ کا احتجاج جاری رہے گا تو میرااحتجاج بھی جاری رہے گا،ہم گلگت بلتستان کو کٹھ پتلیوں اور سلیکٹڈکے حوالے نہیں کرینگے،جی بی کے عوام حق حاکمیت ،حق ملکیت اورروزگارچاہتے ہیں،ہم اپنی انتخابی مہم اور احتجاج جاری رکھیں گے ،ہم اپنی چھینی گئی نشستیں واپس لیں گے ورنہ یہی بیٹھے رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے باوجود ابھی تک واضح مینڈیٹ نہیں دیاگیا،ان کو پتہ تھا دھاندلی کرکے بھی پی ٹی آئی کو نہیں جتو اسکتے ،تاریخ یاد رکھے گی جی بی کے عوام کامینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی،جی بی کے عوام اسلام آباد سے اپنے حقوق چھین کر رہیں گے ،پی ٹی آئی کو چیلنج ہے جیت رہے تو بتاﺅ کون بنے گاآپ کاوزیراعلیٰ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کے پاس تو وزیراعلیٰ کاامیدوار بھی نہیں ،اعلان کرتا ہوں امجد ایڈووکیٹ وزیراعلیٰ جی بی کے امیدوار ہونگے ،انہوں نے کہاکہ ریس چل رہی ہے ہم دیکھتے ہیں کون جیتے گا،جی بی کے عوام گرنے اورجھکنے والے نہیں ،میں جی بی کے عوام کے حقوق کا تحفظ کروں گا،ہم اپنی چھیننی ہوئی سیٹیں واپس گھر لے کر جائیں گے،ہم گلگت بلتستان کو کٹھ پتلی کے حوالے نہیں کرینگے ،ہم کسی سلیکٹڈ کو اپنا حق چھیننے نہیں دینگے ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ سیاسی لوگ ہیں ،جب ہم د باﺅ میں آتے ہیں تو جذبانی فیصلے کرلیتے ہیں ہمیں مجبورنہ کریں کوئی انتہائی قدم اٹھائیں ،پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ جی بی کے عوام کس کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی تو الیکشن کیلئے تیار بھی نہیں تھی آپ اپنا احتجاج جاری رکھیں ہم آپ کےساتھ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں