38

ہفتہ عشق رسول منانے کا مقصد توہین رسالت پر ردعمل دینا ہے:نورالحق قادری

ہفتہ عشق رسول منانے کا مقصد توہین رسالت پر ردعمل دینا ہے:نورالحق قادری

اسلام آباد:(الشامی نیوز) وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہا کہ ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا مقصد توہین رسالت پر ردعمل دینا ہے،گستاخانہ خاکوں کےمعاملے پراسلامی دنیا کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ اظہار شکر کے ساتھ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ جمعہ سے اگلے جمعہ تک ہفتہ عشق رسول کے عنوان سے منانے کا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے،وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، سیرت طیبہ کو اجاگر کرنے کے لئےحکومت پوری کوشش کرے گی،ہفتہ عشق رسول منانے کا مقصد فرانس اور دیگر ممالک میں ہوئی توہین رسالت پر ردعمل دینا ہے،تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے سوالات اور سیمینار کئے جائیں گےجبکہ وزارت خارجہ مذہبی امور اپنی سطح پر اقدامات کریں گے اور وزیر اعظم سربراہان مملکت کو خطوط لکھیں گے جبکہ کچھ سربراہان کے ساتھ وزیر اعظم فون پر بات کریں گے، وزیر اعظم مشاورت کرکے مستقل حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ الازہر مصر نے مسلم قانونی ماہرین کی طرف سے کیس کرنے کی تجویز دی ہے، امام کعبہ، شیخ الازہر نجف کے علمی مراکز سمیت عالمی مسلم رہنماؤں سے رابطہ کریں گے، گستاخانہ خاکوں کےمعاملے پراسلامی دنیا کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ہم ویٹی کن سٹی میں پوپ کےساتھ بات کریں گے،یورپ و امریکہ میں انصاف پسند مذہبی طبقات کو ساتھ لیں گے،وزیر اعظم توہین رسالت روکنے کے لئے عالمی سطح پر قانون بنوانے کی جدوجہد کریں گے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں