78

:گیس کا شدید بحران سسٹم مکمل ٹرپ ھونے کا خطرہ

سوئی ناردرن کمپنی میں گیس کا شدید بحران پیدا ہوگی ا ہے۔ سسٹم میں اس وقت صرف 4300 ملین مکعب فٹ گیس موجود ہے موجودہ مقدار گیس کا وہ کم از کم لیول ہے جو سسٹم کو آپریشنل رکھنے کیلیے ضروری ہوتا ہے۔

 حکام کے مطابق مزید کمی ہوئی تو سسٹم کام کرنا چھوڑ دے گا، سسٹم بند ہونے سے پنجاب اور کے پی کو گیس سپلائی نہیں ہو سکے گی۔

پنجاب اور کے پی کو گیس سپلائی کرنے والی سوئی ناردرن کمپنی کے حکام کے مطابق دونوں صوبوں میں سی این جی، سیمنٹ سیکٹر اور کھاد بنانے والے کارخانوں کو گیس کی فراہمی بند ہے۔

گیس سے بجلی بنانے والی صنعتوں میں پہلے غیر برآمدی صنعتوں کو بند کیا گیا اور گذشتہ رات سے برآمدی صنعتوں کو بھی گیس سپلائی روک دی گئی ہے، گیس کی مزید کمی کی صورت میں سسٹم کام کرنا چھوڑ دے گا۔

سوئی گیس حکام کے مطابق سسٹم کو بچانے کے لیے دونوں صوبوں میں تمام صنعتوں کو گیس سپلائی بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں