67

گورو آریا نے عاصم سلیم باجوہ سے متعلق ڈیٹا کہاں سے حاصل کیا؟

اسلام آباد ( الشامی نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے سابق بھارتی میجر گورو آریا نے پاکستانیوں کیخلاف وی لاگ ریلیز کردیا، انہوں نے اپنی ویڈیو میں بتادیا کہ کس طرح انہوں نے پاکستانی کو سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کیخلاف استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے حوالے سے ڈیٹا پاکستانی نے ہی دیا، پاکستانی پیسے کیلئے اپنے باپ کو بھی دھوکا دے دیتے ہیں۔

گورو آریا نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے متعلق معلومات ایک پاکستانی نے فراہم کیں،بیس سے پچاس ہزار دیں پھر دیکھیں پاکستانی اپنے ملک کے ساتھ کیا کرتے ہیں، معلومات بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ملتی ہیں۔ میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا کہ سی پیک کو بھارت یا کوئی بھی بیرونی طاقت ڈی ریل نہیں کرسکتی کیونکہ یہ بہت مضبوط معاہدہ ہے، بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ بھارت کا مقصد ہے فوج کو بدنام کرو اور عوام سے دور کرو اور پاکستان کے چھوٹے حصے

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے حوالے سے پروپیگنڈا پر دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سی پیک دو ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ ہے، سی پیک کے خلاف بھارتی سازشیں ناکام ہونگی، دشمنوں کا اصل مقصد فوج کو بدنام کرکے عوام سے دور کرنا ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کے اہل خانہ پر چار ممالک میں 99 کمپنیاں بنانے اور 133 ریسٹورنٹس کے ساتھ پیزا فرنچائز بنانے کی خبریں ہیں، جس کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بیرون ممالک جتنی بھی سرمایہ کاری کی گئی، اس کی منی ٹریل کی تفصیلات موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں