74

گندم کاشتکاروں میں نصف قیمت پر بیج’کھاد‘ زرعی ادویات کی تقسیم

اسلام آباد (الشامی نیوز) حکومت نے گندم کے کاشت کاروں کو نصف قیمت پر عمدہ بیج‘ کھاد اور زرعی ادویات کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے گندم کی پیداوار بڑھانے سے متعلق منصوبے کے تحت ایگریکلچر ڈائریکٹریٹ نے گندم کے کاشت کاروں میں سستی کھاد‘ بیج اور دیگر زرعی ادویات کی تقسیم منگل10نومبر سے شروع کی ہے جبکہ چاروں صوبوں کے کاشت کاروں میں پچاس فیصد سستا بیج‘ کھاد‘ زرعی ادویات کی تقسیم کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد وقار انور کے مطابق وزیراعظم کی یہ سکیم حکومت کی دیگر سکیموں جیسے کہ گندم سپورٹ پرائس 1650روپے فی چالیس کلوگرام اور ڈی اے پی کھاد پر فی بوری ایک ہزار روپے سبسڈی مذکورہ سہولت کے علاوہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں