70

گلگت الیکشن، کامیابی پر کابینہ کی وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارکباد

اسلام آباد ( الشامی نیوز) وفاقی کابینہ کے ارکان نے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر وزیرِاعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر وہاں کے مسائل حل کریں گے، عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس شدید پھیل رہا ہے اس لیے سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے یہ ہدایت بھی کی کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کروائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں