68

گزشتہ روز کندھ کوٹ میں ہلاک ہونے والوں دس افرادکی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کندھکوٹ ( رپورٹ عبدالرزاق آزاد) گزشتہ روز جاگیرانی اور سبزوئی مسلح افراد کی فائرنگ سے گاؤں زمان چاچڑ کے چاچڑ قبیلےکے ایک ہی خاندان کے 10 مقتولین کی سسکیوں اور آہوں میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ،جنہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جنازے کے وقت ھر طرف ماحول سوگوار ،چاچڑ قبیلہ کے لوگ مورچہ زن
نمازجنازہ میں جے یو آئی کندھکوٹ کے راہنما مولانا جمال الدین اوگاہی اورعلاقے کی مختلف برادریوں کے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ ضلع سے منتخب نمائندوں میں سے کسی نے بھی جنازے نمازِ میں شرکت کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی
اس واقعہ کے بعد سندھ بھر کے عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر امن وامان کے قیام تک ضلع کشمور میں رینجرز اور فوج کی آپریشن کا مطالبہ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں