57

گارڈ کو اسکول آمد پر اسسٹنٹ کمشنر کا ٹمپریچر چیک کرنا مہنگا پڑگیا

بوریوالہ (الشامی نیوز) اسکول میں ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے دورہ پر آنے والے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کے محافظوں نے اسسٹنٹ کمنشنر کو ٹمپریچر چیک کرنے کیلئے روکنے والے گارڈ کو تشدد کا نشانہ ڈالا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسکول کے داخلی دروازے پر تعینات گارڈ نے اسسٹنٹ کمشنر کو روک کر تعارف پوچھنے اور ٹمپریچر چیک کرنے کی کوشش کی جو اسسٹنٹ کمشنر صاحب کو ناگوار گزرا اور انہوں نے اپنے ذاتی محافظ سے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنواڈالا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اتنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ اس گارڈ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے واقعے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا “یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے کہ جس پر ظلم ہوا اسی پر بورے والا کے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے پراچہ کٹوا دیا۔DC صاحب نے انکوائری بھی اسی کے کولیگز کو دے دی-آپ نے سب کو پاگل سمجھا ہوا ہے کیا۔یہ عمران خان کی حکومت ہے ایسا ظلم نہیں چلے گا-AC اور SHOکو فوراً معطل کر کے کاروائی کریں”


Dr. Shahbaz GiLL@SHABAZGIL
یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے کہ جس پر ظلم ہوا اسی پر بورے والا کے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے پراچہ کٹوا دیا۔DC صاحب نے انکوائری بھی اسی کے کولیگز کو دے دی-آپ نے سب کو پاگل سمجھا ہوا ہے کیا۔یہ عمران خان کی حکومت ہے ایسا ظلم نہیں چلے گا-AC اور SHOکو فورا سسپینڈ کر کے کاروائی کریں7:33 PM · Oct 1, 20201.8K776 people are Tweeting about

فیس بک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی معین نوازش نے لکھا کہ انتہائی شرمناک واقعے میں ایک فرض شناس گارڈ نہ صرف تشدد کا شکار ہوا بلکہ اس کے خلاف افسر شاہی رانا اورنگزیب نے مقدمہ بھی درج کروادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں