65

کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا، مریم نواز

کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتار کر لیاگیا ،مریم نواز

کراچی (الشامی نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کہ ا ہے کہ پولیس نے ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں مزار قائد میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نعرے لگانے کے خلاف بریگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مزار قائد تقدس پامالی کے مقدمے میں مریم صفدر اور نواز شریف


Maryam Nawaz Sharif@MaryamNSharifPolice broke my room door at the hotel I was staying at in Karachi and arrested Capt. Safdar.7:06 AM · Oct 19, 20203.8K3.5K people are Tweeting about this

داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت 200 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے

مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

رہنما ن لیگ مریم نواز کی مزار قائد اعظم پر حاضری کے موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ’’ووٹ کو عزت دو اور مادر ملت زندہ باد ‘‘ کے نعرے لگوا ئے تھے۔ مقدمہ وقاص نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کیپٹن (ر) صفدر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں