152

کڈنی ہل پارک کی زمین پر زیر تعمیر غیر قانونی نجی اسکول کی عمارت مسمار

کراچی ( الشامی نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے کڈنی ہل پارک کی زمین پر زیر تعمیر غیر قانونی نجی اسکول کی عمارت کو مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے ہل پارک کی زمین پر قائم عمارتوں کو غیرقانونی قرار دے کر کمشنر کراچی کو ہدایت کی تھی کہ ان تعمیرات کے خلاف کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیر بلدیات کی ہدایت اور کمشنر افتخار شلوانی سے مشاورت کے بعدسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی عمارت توڑنےکی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے توڑی جانے والی عمارت کامعائنہ کیا اور عملے کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں