72

کورونا کی دوسری لہر ، ملک بھرمیں شہریوں کیلئے ماسک پہننالازمی قرار

این سی اوسی نے شہریوں کیلئےماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

اسلام آباد:(الشامی نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظرملک بھر کے تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔
تفصیلات  کے مطابق وفاقی وزیرپلاننگ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ، سیکریٹری صحت اور چاروں صوبوں کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے لیے گائیڈ لائینز جاری کر دی۔این سی او سی کے مطابق  عوامی اور رش والے مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ  سرکاری و نجی دفاتر میں بھی دفتری اوقات کار میں فیس ماسک لازمی استعمال کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں صوبوں کو ماسک کے لازمی استعمال پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ۔ تمام  صوبے بازاروں، شاپنگ مالز،  پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس میں ماسک سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 11 بڑے شہروں میں کورونا  تیزی سے پھیل رہا ہے،  پاکستان میں 80 فیصد کورونا کیسز ان  شہروں سے رپورٹ ہوئے،  جن میں کوئٹہ ،  لاہور، راولپنڈی ، ملتان،  پشاور،  اسلام آباد،  حیدر آباد، میر پور،  کراچی،  گلگت اور مظفر آباد  شامل ہے ۔ ملک کے 4374 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھرسر اٹھانے لگا ہے ،  گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے825 نئےکیس سامنےآگئےجبکہ 14 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد6ہزار759 ہوچکی ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں