81

کورونا وائرس: امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ 3 دن کیلئے بند

واشنگٹن: (آن لائن نیوز) کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کر دیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق یہ بندش صرف آئندہ 3 روز تک کیلئے ہے۔

ترجمان کے مطابق سفارتخانہ 4 سے 6 جنوری تک بند رہے گا۔ سفارتخانہ کو جراثیم کش سپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔ اس دوران قونصلر سروسز بھی بند رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، تاہم ویزا یا پاسپورٹ کے لئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں