60

کورونا: سندھ حکومت کا اسکولز، ہوٹلز اور پارکس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایک بار پھر  اسکولز، پارکس اور ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور  وبا کی روک تھام کے لیے نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی سندھ بھر کے اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کو جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نویں دسویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز  میں بھی صرف امتحانات کی اجازت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں