34

کورونا:پاکستان میں مزید131 اموات،4ہزار207نئےکیسز رپورٹ

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید131اموات اور4ہزار207کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار987تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ90ہزار391 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار282ہے اور8لاکھ 4 ہزار122افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار640افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار854، خیبرپختونخوا 3 ہزار855، اسلام آباد 740، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 521 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار789،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 28 ہزار33، پنجاب3لاکھ 31ہزار102 سندھ 3 لاکھ 3ہزار323، بلوچستان24ہزار223، آزاد کشمیر 18 ہزار469 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار452افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں