141

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا تبادلہ

 کراچی ( الشامی نیوز) کمشنر افتخاز شالوانی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سیکریٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا ہے، تبادلے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

افتخاز شالوانی کی جگہ سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منظوری دے دی ہے ۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا تبادلہ

کمشنر کراچی کی پوسٹ پر تعینات ہونے والے سہیل راجپوت گریڈ 21 کے افسر ہیں اور حال ہی میں وفاق نے ان کی خدمات سندھ کےسپرد کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں