54

کل نون لیگ ریگل چوک پر طاقت کا مظاہرہ کرے گی کمشنر لاہور نے اجازت دے دی


لاہور:(الشامی نیوز) حکومت پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کل احتجاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔  ن لیگ کے کمشنر اور سی سی پی اور لاہور سے اس ضمن میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے وفد کے کمشنر اور سی سی پی لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ن لیگ کو کل احتجاج کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے الشامی نیوز کو بتایا ہے کہ کل ن لیگ مال روڈ کے بجائے ریگل چوک کے پیچھے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے چار رکنی وفد کی کمشنر، سی سی پی لاہور، ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی سی لاہور سے مذاکرات ہوئے جس میں مال روڈ لنک ٹیمپل روڈ پر احتجاج کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

خواجہ عمران نذیر کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے خلاف کارکنان پرامن احتجاج کریں گے۔

الشامی نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں