42

کسی کو کوئی ڈھیل نہیں مل رہی نہیں کوئی این آر او ملے گا عمران خان

اسلام آباد:(الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترجمان اور پارٹی رہنما ؤں کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کو ایکسپوز کریں۔اپوزیشن جماعتیں ملکی نہیں زاتی ایجنڈا پر ہیں،اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں اور قیادت کا اجلاس ہوا ، جس میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک اور نوا زشریف کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم پی پی نون لیگ کی کرپشن سے واقف ہے۔اپوزیشن جماعتیں ملکی نہیں زاتی ایجنڈا پر ہیں،اپوزیشن کو مسئلہ یہ ہے کہ انہیں ڈیل ڈھیل نہیں مل رہی۔ انہیں این آر او نہیں دیاجائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے ترجمان اور پارٹی رہنما ؤں کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کو ایکسپوز کریں،اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں ہے، مجھے علم ہے ملک میں انتشار کون پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں،فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے،اپوزیشن کو فوج سے اس لئے مسئلہ ہے کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیانات سے انڈیا خوش ہوتا ہے،وزیراعظم نے کہامجھے علم ہے ملک میں انتشار کون پھیلا رہا ہے۔بھارت کے پاکستان مخالف بیانے سے بھرپور طریقے سے نمٹا جائے گا۔اس سے قبل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہو ئی ہے جس میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پرغورکیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیاگیا کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پنجاب میں احتجاج پر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، عوام اپوزیشن کے تخریبی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں