94

کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہے، ایاز صادق،۔ کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، مولانا فضل الرحمن

کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہے، ایاز صادق

اسلام آباد ( الشامی نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے کہا ہے ہ کسی کو حق نہیں   کہ وہ کسی کو غدار کہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پہلے سے طے تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری سیاسی بات کورنگ دینے کی کوشش کی گئی، سلیکٹڈ حکومت کی اس کوشش سے بھارت کے بیانیے کوتقویت ملی، حکومت سیاسی لڑائی میں افواج پاکستان کوشامل نہ کرے، مجھے یا کسی اور کو ایک دوسرے کو غدار کہنے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جو بیان دیا وہ حکومت سے متعلق تھا لیکن ان لوگوں نے میرے بیان کو افواج پاکستان سے نتھی کرنے کی کوشش کی وہ دیکھی اور سنی جا سکتی ہے، میں اپنے مؤقف پر آج بھی قائم ہوں یہ ان لوگوں نے ایسا کر کے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اختلافات کی حد ہونی چاہیے، ہم کسی کواس بات کا حق نہیں دے سکتے کہ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لیتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ مسلم لیگی قیادت غدار ٹہری ہے۔تنقید سےکوئی بالا تر نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں