50

کرونا کی شدت میں اضافے کے باعث پانچ اسکول بند ہائی الرٹ جاری

ہری پور: کورونا کے باعث پانچ اسکول بند

ہری پور: (الشامی نیوز) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہری پور میں پانچ اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جو اسکول بند کیے گئے ہیں ان میں سرائےنعمت خان، کھلابٹ، کھوئی ناڑا، پنیاں اورشاہ مقصود میں واقع اسکول شامل ہیں۔ ہنگامی طور پر ہری پور کے دیگر اسکولوں کی مارکیٹنگ تیز کرنے کا حکم

پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس کے 707  مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے تین اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار739 تک پہنچ گئی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 11ہ زار75 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار788 زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں