60

کراچی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد

کراچی:(الشامی نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پولیس ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے ہی

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ بھی ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ مشتاق مہر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات بھی موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی آئی جی سندھ سے ہونے والی ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر، ڈی آئی جی شرقی اور ڈی آئی جی جنوبی بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں