46

کراچی: پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلہ، ٹارگٹ کلر ہلاک

کراچی: (الشامی نیوز ) شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر نعمان عرف نومی مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ٹارگٹ کلر نعمان عرف نومی ہلاک ہو گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ نعمان عرف نومی جرائم پیشہ اور ٹارگٹ کلر تھا،ہلاک ملزم اے ایس آئی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں اے ایس آئی غلام محمدکو قتل کیاگیا تھا،ٹارگٹ کلنگ کے بعد ملزم اے ایس آئی کا اسلحہ لے کر فرار ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کیس کی انٹیلی جنس بنیاد پر تفتیش کی گئی،مسلسل نگرانی کے بعد ملزم تک رسائی حاصل ہوئی، مقابلے میں ہلاک ملزم سے آلہ قتل اور چھیناگیا اسلحہ برآمد کیا گیا۔https://d92627539608e9d2c333b161452a332b.safeframe.googlesyndication.com/safeframe/1-0-37/html/container.html

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں