58

کراچی پریس کلب انتخابات: دی ڈیمو کریٹس” نے اپنے 12 رکنی پینل کا اعلان کر دیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021کے لیے ”دی ڈیمو کریٹس“ نے اپنے 12 رکنی پینل کا اعلان کر دیا ہے۔35

”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے لئے روزنامہ جنگ کراچی سے صدارتی امیدوار فاضل جمیلی،روزنامہ ڈان سے نا ئب صدر کی امید وار شازیہ حسن،92نیوز سے خازنچی کے لئے عبدالوحید راجپر،روزنامہ بزنس ریکارڈر سے سیکرٹری کی نشست کے لیے محمد رضوان بھٹی،روزنامہ جنگ کراچی سے جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار محمد ثاقب صغیر ،اسی طرح گورننگ باڈی کی 7 نشستو ں کے لئے اب تک نیوز سے عبدالعزیز سنگھور،روزنامہ کاوش اورکے ٹی این سے عبدالرشید میمن،روزنامہ آغاز سے عبدالوسیع قریشی،دنیا نیوز سے حامد الرحمن اعوان،اے آر وائی  نیوزسے محمد فاروق سمیع،بی بی سی سے محمد نبیل اورجیو نیوز سے وابستہ سلمان سعادت خان شامل ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ 26دسمبر2020 بروز ہفتہ صبح 9 سے شام5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پر یس کلب میں جاری رہے گی،

سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل،دی یونائیٹڈ پینل اور دیگر امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں 1493 اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ڈاکٹر توصیف احمد خان کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں