50

کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن ایک بار پھر نافذ

 اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی 6 ہفتے اوسط قومی سطح پر پوزیٹیویٹی ٪2 سے کم رہنے کے بعد پچھلے ہفتے ٪2 سے زیادہ رہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔


Asad Umar@Asad_Umar6 ہفتے اوسط قومی سطح پر پوزیٹیویٹی 2٪ سے کم رہنے کے بعد پچھلے ہفتے 2٪ سے زیادہ رہی. کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی سمارٹ لوک ڈاؤن دوبارہ نافذ. ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے. لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے10:50 AM · Oct 11, 20204.1K820 people are Tweeting about this

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں آئی ایٹ 2، جی نائن 4 اور جی ٹین کی 10 گلیاں سیل کردی گئیں ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سفارش پر شہر کے 3 سب سیکٹرز کی مختلف گلیاں سیل کی گئیں جب کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے گلیوں کو سیل کرنے کی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں