53

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد آباد نے ماسک نہ پہننے پر خود کو جرمانہ کر دیا


اسلام آباد:(الشامی نیوز) ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات نے ماسک نہ پہننے پر خود کو ایک ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ڈی سی اسلام آباد سے سوال کیا کہ آپ نے خود ماسک کیوں نہیں پہنا؟


Muhammed Hamza Shafqaat@hamzashafqaat
I came out of my car and took off the mask for a few seconds but I saw NG (reporter) taking my pictures. I wore the mask again in a minute. However I take the point. I’ll submit Rs 1000 in Govt Account as a fine and show challah here

Bashir Chaudhary@Bashirchaudhryہمارے دفتر والے ایک لمحے کو ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ @dcislamabad کے احکامات ہیں۔ اچھا ہی کرتے ہیں لیکن کاش ڈی سی کو بھی کوئی جرمانہ کرتے ہوئے کچھ دن کے لیے سیل کر دے۔ Photos Taken by a Friend at Abpara Today.2:51 AM · Oct 31, 20203.5K536 are Tweeting about

صارف کی ٹویٹ پر اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماسک نہ پہننے پر میں خود کو ایک ہزار روپے جرمانہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں گاڑی سے اترا تو ماسک انہوں نے جیب میں ڈال لیا اور ایک منٹ کے وقفے سے  دوبارہ پہن لیا۔

صارف نے ٹوئٹر پر حمزہ شفقات کی تصاویر شیئر کرکے تحریر کیا تھا کہ ہمارے دفتر والے ایک لمحے کو ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ حکومتی احکامات ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اچھا ہی کرتے ہیں لیکن کاش ڈی سی کو بھی کوئی جرمانہ کرتے ہوئے کچھ دن کے لیے سیل کر دے۔

ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد نے خود پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں