60

چینی ویکسین بہت جلد لوگوں کو بلا معاوضہ دستیاب ہو جائے گی’ نوشین حامد

اسلام آباد: (الشامی نیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسیین ملک بھر کے تمام شہریوں کو مفت فراہم کرے گی۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2021ء کی دوسری سہ ماہی تک بین الاقوامی مارکیٹ سے کووڈ۔19 کی ویکسین خریدنے کے لئے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی رقم مختص کی ہے تاکہ 220 ملین کی آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا سکیں۔

ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور بہت جلد ہی لوگوں کو بلا معاوضہ دستیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف تحفظ کے لئے نجی شعبہ کو ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر کارکنان کو لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں 65 سال کے بزرگ افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گی اور بعد میں باقی لوگوں کو ویکسین لگائی جائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں