53

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز ، حکومت نے مسترد کر دی

اسلام آباد (الشامی نیوز)حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد کردی۔

” کے مطابق حکومت نےچیئرمین نیب اورڈپٹی چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویزمسترد کردی ہے،وزارت قانون وانصاف کی جانب سےتجویزمسترد کی گئی،پراسیکیوٹرجنرل نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تجویزبھی مسترد،نیب عہدوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجہ پیش نہیں کرسکا۔ نیب نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز دی تھی۔وزارت قانون وانصاف کے مطابق ترمیم کیلئے ٹھوس وجوہات پیش نہیں کی گئیں، تینوں عہدوں کی مدت ملازمت دیگر خودمختار اداروں کے سربراہان کے مطابق ہے، دیگر اداروں سے ہم آہنگی پر مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں