72

چودھری نثار کو دوبارہ سیاست میں فعال کرنے کی پلاننگ شروع

لاہور (الشامی نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی دوبارہ سیاست میں متحرک ہوگئے، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور فنکشنل لیگ کے رہنماءمحمد علی درانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملکی سیاست میں محاذ آرائی ، اپوزیشن تحریک اور گرینڈ ڈائیلاگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اورمسلم لیگ فنکشنل کے رہنماءمحمد علی درانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی محاذ آرائی ، اپوزیشن تحریک اور گرینڈ ڈائیلاگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، محمد علی درانی قومی سطح کے ڈائیلاگ کیلئے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے بھی جیل میں مل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں