54

چائنہ کی کورورنا ویکسین شہریوں کو مفت لگانے کا اعلان

قاہرہ:مصر کی وزیر صحت ہالہ زید نے کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو کورونا وائرس کے لیے چین کی بنی ہوئی سینوفارم تیار کردہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔

مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لی کیانگ اور مصر میں امارات کی قائم مقام سفیر مریم الکعبی متحدہ عرب امارات سے قاہرہ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کورونا ویکسین کی پہلی  کھیپ پہنچنے پر وزیر صحت کے ہمراہ موجود تھیں۔

قاہرہ میں ہونے والے کلینکل ٹرائلز میں سینوفرم ویکیسن کی کورونا کے خلاف افادیت 86 فیصد سامنے آئی ہے ، اس کے مؤثر اور محفوظ ہونے کی وجہ سے ہی مصری حکومت نے چینی ویکسین کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر صحت ہالہ زید نے کہا کہ ابتدائی طور پر دائمی امراض میں مبتلا افراد، طبی عملے اور مخصوص بیماریوں کے شکار افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں