62

پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے پر مریم نواز کو بلوچی چادر پہنانے والا علی حسن بروہی کریمنل نکلا

اسلام آباد (الشامی نیوز) پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بلوچی چادر پیش کرنے والا علی حسن بروہی کرمنل نکلا ،جس کے خلاف کئی ایف آئی آرز درج ہیں ۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا جہاں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا.

مریم نواز کوئٹہ کے گزشتہ دورے پر تحفے میں دیا گیا سفید اورسرخ رنگ کا بلوچی لباس زیب تن کر کے جلسے میں شریک ہوئیں۔ مریم نواز کو اس موقع پر بلوچی چادر بھی پیش کی گئی.

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کو بلوچی چادر پیش کرنے والا علی حسن بروہی کئی مقدمات کا ملزم اور ریکارڈ یافتہ ہے. علی حسن بروہی کے خلاف مقدمات درج ہیں جب کہ وہ سنگین مقدمات کی پاداش میں جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے.

کہا جا رہا ہے کہ علی حسن بروہی سندھ کے بڑے لینڈ مافیا میں سے ہے اور ہزاروں ایکڑ زمینیں ہتھیا چکا ہے. حال ہی میں ملزم کے خلاف سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج کیا گیا. پولیس نے اس مقدمے میں جب اسے گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں