62

پی ڈی ایم قیادت جلسہ گاہ پہنچ گئی

پی ڈی ایم قیادت جلسہ گاہ پہنچ گئی

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کا دوسرا پاور شو کراچی میں جاری ہے، جہاں اپوزیشن اتحاد کی قیادت جلسہ گاہ پہچ گئی۔

 پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوز رداری جناح گراؤنڈ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں پہنچے ہیں۔

جلسہ گاہ میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی  پہنچ گئے ، جہاں ان کا استقبال بلاول بھٹو زرداری نے کیا ۔

پی ڈی ایم جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی پہنچ گئی ہیں، اس کے علاوہ محمود اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں۔

مو لانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹوزردای ، مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے۔

جلسے سے دیگر سیاسی رہنما بھی خطاب کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں