60

پی ڈی ایم تحریک کے لیے اہم مشاورت اجلاس شروع ھوگیا ہے، نوازشریف اہم اعلان کریں گے ، مریم اورنگزیب

لاہور (الشامی نیوز) ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک کے لیے اھم اجلاس مشاورت شروع ہوگیا ہے

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کے لیے اجلاس دوپہر ڈھائی بجے سے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں شروع ہوگیا ہے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کےتمام ارکان اسمبلی اور سینیٹرز مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں ، اس کے علاوہ پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر بھی اجلاس میں شریک ہیں

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس قائد محمد نواز شریف نے طلب کیا ہے، وہ اجلاس سے اہم پالیسی خطاب کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون ووٹ اور روٹی چور حکمرانوں سے عوام کی نجات کے اقدامات طے کرے گی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں