69

پی آئی اے کا ربیع الاول کے آغاز کیساتھ ہی مدینہ سفرکرنے والوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

پی آئی اے کا ربیع الاول کے آغاز کیساتھ  ہی مدینہ سفرکرنے والوں کیلئے  خصوصی پیکج کا اعلان

اسلام آباد:(الشامی نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ کے درمیان سفر پر کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئے اے کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے نے ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی خصوصی پیکج متعارف کر وایا ہے، پاکستان سے جدّہ اور مدینہ کے درمیان سفر پر کرایوں میں 12 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے،یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پیکج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں طرف سے سفر پر کارآمد ہوگا ،پی آئی اے بحیثیت قومی ائر لائن ہمیشہ خصوصی موقعوں کو جوش و جذبے سے مناتی ہے اور اس خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسول ﷺ کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔واضح رہے کہ  چند دن پہلےمفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں  اعلان کیا گیا کہ یکم ربیع الاول پیر 19اکتوبر کو ہو گی جبکہ 12ربیع الاول 30اکتوبر بروز جمعہ کو ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں