66

پی آئی اے اور اے آر وائی میں معاہدہ، مسافروں کے لئے خوشخبری

کراچی: (الشامى نیوز) اے آر وائی قومی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے اور پی آئی اے کو آگے لے جانے کیلئے پرعزم بھی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی سہولت اور پی آئی اے کے درمیان ایک اور تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے تحت سہولت کارڈ کے ذریعے پی آئی اے کا ٹکٹ خریدنے والوں کو اندرون ملک سفر کے لئے تین فیصد جبکہ بیرون ملک کا ٹکٹ خریدنے والوں کو پانچ فیصد لائلٹی ملے گی۔

اس کے علاوہ سہولت کارڈ کے زریعے پاکستان سے رجسٹریشن کرانے والے مسافروں کو 1500 روپے کا ملی گولڈ جبکہ بیرون ملک سے رجسٹریشن کرانے والے مسافروں کو 30 ڈالر مالیت کا ملی گولڈ دیا جائےگا۔

اس موقع پر چئیرمین حاجی اقبال نے کہا کہ اس اقدا م کو قومی مقصد کیلئے اپنایا ہے اور انہیں یقین ہے کہ نئے معاہدے سے پی آئی اے ایک بار پھر بین الا قوامی ائیرلائن بن کر ابھرے گی اور دنیا میں سفر کیلئے اولین انتخاب بنے گی۔

حاجی اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، امید ہے کہ سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک پی آئی اے کا شاندار دور واپس لائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں