38

پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا۔ہ پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی جس میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ریوائول کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اسلامی تاریخ پر مبنی فیچر فلمز اور ڈرامے مقامی سطح پر بنانے پر غورکیا گیا۔اس دوران وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اور تعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پر زوردیا ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانوان سے خطاب کروں گا۔

ملاقات میں سیاسی معاملات اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر بھی گفتگوکی گئی ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی۔ یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں، این آر او نہیں ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں