66

پنجاب کے دو بڑے شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

لاہور:۔ (الشامی نیوز) پنجاب حکومت نے دو شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا، لاہور اور ملتان کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے لاہور اور ملتان کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے،لاہور کے علاقے نیو مسلم ٹاون، اقبال ٹاون، گارڈن ٹاون ، کیولری گراونڈ، انارکلی، ڈیفنس، شادمان کی مختلف گلیوں کو سیل کیا جائے گا۔دوسری جانب  ملتان کے علاقے نقش بند کالونی، گل گشت کالونی، میپکو کالونی، سادت کالونی اور ملتان کچہری کے علاقے کو  بھی سیل کیا جائے گا جبکہ سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق آج سے ہوگا۔اس سے قبل اسلام آباد کے پانچ سب سیکٹرز کو کرونا کے پیش نظر سیل کر دیا گیا ۔ انتظامیہ کی جانب سےجی آیٹ تھری ،جی آیٹ فور،جی سکس ٹو میں کرونا کے بڑھتے کیسسز کی وجہ سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا  اور جی ٹن فور اور آئی نائن ٹو کو بھی آج صبح دس بجے کرونا کیسسز میں اضافے پر سیل کر دیا گیا ،جبکہ سیل کیئے سیکٹرز کے انٹری اور ایگزیٹ پوائنٹس پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ۔

پولیس کی جانب ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیئے سختی کی جارہی ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں