28

پنجاب میں آج بھی 44 اموات اور 1700 نئے کیسز رپورٹ

لاہور :(الشامی نیوز) پنجاب میں آج بھی مزید 44 اموات اور 1700 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ، جس کے بعد صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 411 اور کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 362 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات میں سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 1700 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 362 ہو گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 44 ہلاکتیں ہوئیں، جس سے اموات کی کل تعداد 9411 ہوچکی ہے ، اس دوران لاہور میں مزید 23 اموات ریکارڈ کی گئیں اور شہر میں اموات کی کل تعداد 3865 ہوگئی۔

اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 713، ننکانہ 28، قصور 14، شیخوپورہ 24، راولپنڈی 63، جہلم 17، اٹک 9، چکوال 28، مظفرگڑھ 24، حافظ آباد 4 اور گوجرانوالہ میں 36 کیسز، سیالکوٹ 13، نارووال 2، گجرات 12، منڈی بہاؤالدین 8، ملتان 39، خانیوال 24، راجن پور 13، لیہ 1، ڈیرہ غازی خان 33 اور وہاڑی میں 47 کیس سامنے آئے ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد 98، چنیوٹ 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ 7، جھنگ 34 اور رحیم یار خان میں 42 ، سرگودھا 124، میانوالی 13، خوشاب 30 بہاولنگر 11، بہاولپور 115، لودھراں 16، ساہیوال 7، پاکپتن 12 اور اوکاڑہ میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں