49

پمز ہسپتال اسلام آباد میں موبائل ریسٹورنٹ سے مریضوں اور لواحقین کو کھانا مفت ملنا شروع

اسلام آباد: (الشامی نیوز) پمز ہسپتال اسلام آباد میں فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کو ناشتہ اور دو وقت کھانامفت ملنا شروع

پمز ہسپتال اسلام آباد میں فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح، ناشتہ اور دو وقت کا کھانا مفت تقسیم کیا گیا، روزانہ پندرہ ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام پمز ہسپتال اسلام آباد میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ستھرا کھانا فراہم کیاجائے گیا

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کی ادویات کیساتھ دیگر اخراجات برداشت کرنا آسان نہیں، اچھا ہے کھانا تو مفت میسر ے منتظمین کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے شہر اقتدار میں مزید 6 موبائل ریسٹورنٹ کا بھی جلد آغاز کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں