36

پشاور: کورونا وائرس سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام انتقال کر گئے

پشاور: (الشامی نیوز) پشاور میں کورونا وائرس سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام انتقال کر گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام پشاور کے علاقے شاہ عالم میں ڈیوٹی پر تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسسلام پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے اورگزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے تاہم جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔

شمس الاسلام نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران پاک افغان بارڈر طور خم پر بھی فرائض سرانجام دیئے تھے، بہترین خدمات پروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے انہیں بہترین افسرقراردیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں