72

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹر بلیک میں فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا 6ٹریلر 5 ٹرک ضبط

پشاور: (الشامی نیوز) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹر بلیک میں فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا، سبزی منڈی میں کارروائی کے دوران تین ٹریلر اور ٹرک تحویل میں لے لیے، ہزاروں کلو گرام ٹماٹر نیلام کر دیا گیا۔

پشاور میں ٹماٹر کی بڑھتی قیمت سے شہریوں کی قوت خرید بھی جواب دے گئی، فی کلو 180 سے 200 روپے میں فروخت ہونے لگے، ضلعی انتظامیہ بھی مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گئی، ٹماٹر کو بلیک میں فروخت کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا۔

پشاور کی بڑی سبزی منڈی انقلاب روڈ میں کارروائی کے دوران ٹماٹر کے 6 ٹریلے اور ٹرک تحویل میں لیتے ہوئے ہزارروں کلو گرام ٹماٹر ضبط کیے گئے، حکام کے مطابق کارروائی سے مارکیٹ میں ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 20 سے 30 روپے کمی ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق ٹماٹر کو بلیک میں فرخت کیا جانا تھا، آڑھتیوں کے مطابق پاکستان میں ٹماٹر کی فصل کم ہونے کی وجہ سے افغانستان اور ایران سے درآمد کیا جاتا ہے جس کے باعث یہاں قیمتیں بڑھی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے، ہزاروں کلو گرام ٹماٹر موقع پر سبزی منڈی میں نیلام کر دیئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں