119

پختونخواہ حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان

پشاور:(الشامی نیوز ) صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت نے کل سے مڈل کلاسز کھولنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے انتظامات سے مطمئن ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ کل سے صوبے میں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کر کے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ایس او پیز کے انتظامات سے مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں کا خیال محکمہ تعلیم کی ذمے داری ہے، دیہی علاقوں کے اسکولوں کے لیے ایس او پیز کو مختلف بنایا گیا ہے۔

شہرام ترکئی کا مزید کہنا تھا کہ 3 ہزار 200 سرکاری مڈل اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں کل سے شروع ہوں گی۔

یاد رہے حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا، 15 ستمبر سے یونیورسٹیز اور کالجز اور ہائر ایجوکیشن کے انسٹی ٹیوشنز کھولے گئے تھے اور نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسوں میں تدریسی عمل شروع کردیا گیا تھا۔

23 ستمبر سے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں تدریسی عمل شروع کیا جانا تھا، دونوں مرحلوں کے جائزے کے بعد 30 ستمبر سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں