62

پتوکی: ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی

  • الشامی نیوز آن لائن نیوز
  • لاہور

قصور کے شہر پتوکی میں رات گئے ڈاکوؤں نے دورانِ واردات شوہر کے سامنے اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق میاں بیوی عید کی شاپنگ کے بعد پتوکی کے میگا روڈ پر جمشیر اڈا کے قریب پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔

جمشیر اڈا کے قریب رات گئے ڈاکوؤں نے دورانِ واردات شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈی پی او قصور کے مطابق پتوکی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دورانِ ڈکیتی زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، رات سے آر پی او انعام وحید اور میں خود کیس کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ڈی پی او قصور نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کرائم سین اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں