134

پاک چین وزرائے خارجہ کا کرونا ویکسین کی مشترکا تیاری پر اتفاق

اسلام آباد :(الشامی آن لائن نیوز ) چینی حنان میں پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات میں کرونا کے انسداد کےلیے ویکسین کی مشترکا تیار پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی اور وانگ ژی میں اسٹریٹجک مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کرونا وائرس، تعلقات، عالمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی اور مشترکا مفادات کے تحفظ، امن اور خطے کی ترقی کے اقدامات پر اتفاق ہوا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان وزرائے خارجہ نے کرونا کے انسدا کےلیے ویکسین کی مشترکا تیاری پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا کو سیاسی رنگ اور القاب دینے کی مخالفت کی۔

دونوں رہنماوں نے عالمی صحت پر ڈبلیو ایچ او کے کردار کی حمایت کی اور ایک دوسرے کے قومی مفادات کو تحفظ دینے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق چین نے پاک چین آہنی بھائیوں کے عزم کو دہرایا اور چین نے پاکستان کے خطے میں مضبوط شراکت ہونے کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں