87

پاک سرزمین پارٹی میں دراڑیں ، شیرازہ بکھر گیا اہم رہنماؤں نے علیدگی اختیارکرلی

کراچی ( الشامی نیوز)  رضا ہارون سمیت کئی سینیئر رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے اور وہ اب لندن پہنچ چکے ہیں

باخبر ذرائع کے مطابق پارٹی میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے رضا ہارون بھی پارٹی کو خیرباد کہہ کر لندن چلے گئے ہیں ایڈورڈ میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہیں ، وہ پی ایس پی کی سیاست میں مزید سرگرم نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی  کے اندر مشاورت کے نہ ہونے کی وجہ سے ان سمیت بہت سے ممبران نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہوئی ہے اور خاموش ہیں ۔مصطفی کمال کا ساتھ چھوڑنے والوں میں سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ ، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد ، وائس چیئرمین وسیم آفتاب ، وائس چیئرمین آفتاب رندھاوا اور ایم کیو ایم کے سینئر ممبران شامل ہیں

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ پارٹی چھوڑنے والے سینئر ترین رہنماؤں نے مقتدر حلقوں سے رابطہ کیا ہے مقتدر حلقوں نے مذکورہ رہنماؤں کو خاموش رہنے کو کہا ہے ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں نے مذکورہ رہنماؤں اور مصطفی ککمال میں دوبارہ سے ریلیشنشپ بڑھانے کے لیے رابطے میں ہیں اور مذکورہ رہنماؤں کو انتظار کرنے کو کہا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں